چیلسی کوشکست، ایٹلیٹیکو چیمپیئنس لیگ کے فائنل میں

میڈرڈ ۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام )چیمپیئنس لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کو 3-1 گولس سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔چیمپیئنس لیگ کے فائنل میں ایٹلیٹیکو کا مقابلہ ریئل میڈرڈ سے ہو گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کے فٹ بال کلب بائرن میونخ کو 4-0 سے شکست دی تھی۔چیمپیئنس لیگ کا فائنل ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔چیلسی نے پہلے ہاف میں ایٹلیٹیکو کیخلاف کامیابی حاصل کی جب ٹوریس نے گول اسکور کیا۔تاہم اس کے بعد ایٹلیٹیکو کی جانب سے ایڈریئن لوپیز، کوسٹا اور ٹوران نے گول کئے۔چیلسی کے ہوم گراؤنڈ میں ہوئے مقابلے میں بڑی تعداد چیلسی کے مداحوں کی تھی۔ ایٹلیٹیکو کی جانب سے دو گول ہونے کے بعد چیلسی کے مداح خاموش ہو گئے جبکہ بہت کم تعداد میں ایٹلیٹیکو کے مداحوں کی آواز ہی گراؤنڈ میں گونجتی رہی۔