چیلسی کامیابی کے ساتھ تیسرے مقام پر

لندن۔9اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی نے ویسٹ ہیم کو 2-0 سے ہرا کر تیسرا مقام حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کیلئے ہیزرڈ نے دونوں گول اسکورکئے۔ سٹیم فورڈ برج کے تاریخی اسٹیڈیم میں بڑا مقابلہ فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوئے جس میں سوپر سٹار ایڈن ہیزرڈ نے چوبیسویں منٹ میں گول کر کے برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں کھیل اعصاب شکن ہو گیا جب ویسٹ ہیم ٹیم کی لاکھ کوششوں کے باوجود چیلسی کے مستحکم دفاع نے کامیاب نہ ہونے دیا۔ میچ کے آخری لمحے ہیزرڈہی کے گول سے اسکور دگنا ہو گیا۔ 2-0 کی بڑی کامیابی سے چیلسی پوائنٹ ٹیبل پر تیسرا مقام حاصل کر لیا، 66 نشانات کے ساتھ ٹوٹنہم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔