ویمبلی۔2 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)چیلسی نے ویمبلی میں کھیلے گئے ایک نسبتاً آسان مقابلے میں ٹوٹنہم کو 2-0 گول سے شکست دے کر لیگ کپ جیت لیا۔جوز مورینہو جنھوں نے چیلسی کے منیجر کے طور پر واپسی کی ہے ان کی چیلسی کے لیے یہ پہلی ٹرافی ہے۔ویمبلی میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹوٹنہم کو یہ امید تھی کہ وہ شاید سات سال قبل چیلسی کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے کو دوہرا سکے جس میں انھوں نے چیلسی کو 3-5 گول سے شکست دی تھی۔چیلسی کی جانب سے جان ٹیری اور ڈیئگو کوسٹا نے فی کس ایک گول کیا۔