لندن۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چیلسی نے کرسٹل پیالس کو ہرا کر فٹبال پریمئیر لیگ کا تاج جیت لیا ہے۔ فاتح ٹیم کے ایڈن ہیزارڈ نے کھیل کے 45ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک قائم رہی۔ فٹبال پریمئر لیگ کے میچ میں چیلسی اور کرسٹل کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ چیلسی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 1-0 سے فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کے ایڈن ہیزارڈ نے کھیل کے 45ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کر کے برتری قائم کی جو کہ آخر تک قائم رہی۔ چیلسی نے ٹورنمنٹ میں مجموعی طور پر 25 میچز جیت کر 83 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ ٹورنمنٹ میں چیلسی کے ابھی تین میچز شیڈول ہیں، لیکن تینوں میں ہار بھی چیلسی کو پہلی پوزیشن سے نہیں ہٹا سکتی۔ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل 67 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔