لندن ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں چیلسی کی ٹیم نے سائوتھمپٹن کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایف اے کپ کا سیمی فائنل یہاں چیلسی اور ساؤتھمپٹن کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف تک گول نہ کرسکیں۔ 46 ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے اولیور نے گیند کو جال میں پہنچا کر برتری حاصل کی۔ 82 ویں منٹ میں ایک بار پھر چیلسی نے حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے اسکور دو صفر کر دیا جو آخر تک برقرار رہا۔ اس جیت کے بعد وہ ایونٹ کے فائنل میں بھی پہنچ گئے۔