ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے خصوصی عدالت میں عرضی
نئی دہلی ۔ 28 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت آج سی بی آئی کو ہدایت دی ہیکہ چیف منسٹر ہماچل پردیش ویربھدرا سنگھ کی عرضی پر 30 ستمبر تک جواب داخل کیاجائے جبکہ چیف منسٹر نے غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں دو یوم قبل دہلی اور شملہ میں واقع ان کی قیامگاہوں پر دھاؤں کے بعد ان کے اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر کی ایک کاپی حوالے کرنے کی گزارش کی ہے ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج ایس سی راجن نے ویر بھدرا سنگھ کی عرضی کو سماعت کیلئے قبول کرلیا جس میں انہوںنے مذکورہ کیس کے جوڈیشیل ریکارڈ کا مشاہدہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ خصوصی جج سے سی بی آئی کو اسی عرض پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے سماعت کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی ہے ۔ عدالت میں سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل (بلیک پراسیکویٹر) نے چیف منسٹر کی عرضی کو معرض التواء رکھنے کی خواہش کی اور بتایا کہ متعلقہ تحقیقاتی آفیسر دوسرے کیس میں مصروف ہونے کی وجہ سے آج حاضر نہیں ہوسکے ۔ تاہم ویر بھدرا سنھ کے وکیل وجئے اگروال نے کہاکہ ان کے موکل کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی جائے جوکہ سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کیلئے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں سی بی آئی نے حیرت انگیز کارروائی کرتے ہوئے 26 ستمبر کو چیف منسٹر ویر بھدرا سنگھ کی سرکاری قیامگاہوں پر بیک وقت تلاشی لی تھی جب وہ اپنی دختر کی شادی کی رسم ادا کرنے کیلئے ایک مندر گئے ہوئے تھے۔ جن پر الزام ہے کہ ذڑائع آمدنی کا انکشاف کئے بغیر ایل آئی سی میں 6.1 کروڑ سرمایہ کاری کی ہے ۔