پناجی 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے بی جے پی کے سرپرست اٹل بہاری واچپائی سے نئی دہلی میں ملاقات کی تا کہ اپنے نئے کیرئیر کے آغاز سے پہلے ان کا آشیر واد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گذشتہ پانچ سال میں واچپائی سے ملاقات کا کوئی موقع نہیں ملا تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا آشیر واد حاصل کریں۔ سابق وزیر اعظم کچھ عرصہ سے علیل ہیں۔