چیف منسٹر گوا پریکر کا دواخانہ میں چیک اپ اور معائنے

پاناجی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے علیل چیف منسٹر منوہر پریکر کا آج یہاں ایک سرکاری دواخانہ میں معمول کا چیک اپ کیا گیا ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ 62 سالہ پریکر پتہ کے عارضہ کا شکار ہیں اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ اف میڈیکل کالج میں علاج کے بعد وہ آرام کر رہے ہیں۔ انہیںآج گوا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کو لیجایا گیا اور وہاں ان کا معمول کا چیک اپ کیا گیا ۔ پریکر کے پرسنل سکریٹری روپیش کامت نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر ‘ دواخانہ میں ایک گھنٹہ سے زائد رہے اور ان کے وہاں کچھ طبی معائنے بھی کئے گئے ۔ تاہم ان معائنوں کی تفصیل نہیں بتائی گئی اور کہا گیا کہ یہ راز ہیں۔