کریم نگر /27 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کریم نگر سے جس ہیلی کیاپٹر میں عادل آباد جانے کیلئے سوار ہوئے ، اس کے ایر بیاگ سے اچانک دھویں کا اخراج ہوا تو فوری سیکوریٹی عملہ نے دھواں خارج کر رہے بیاگ کو نکال کر باہر پھینک دیااور پھر متعلقہ عملہ اسے کافی دور لے کر چلا گیا ۔ اس واقعہ میں چیف منسٹر اور کسی بھی دیگر کو کوئی نقصان نہیں پہونچا ۔