چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ منچریال

منچریال۔/3جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہریتا ہرم پروگرام میں حصہ لینے کیلئے 5جولائی کو وہ حلقہ اسمبلی منچریال کے منڈل دنڈے پلی کے گاؤں گوڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس خصوص میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں یہ بات رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راؤ نے بتائی۔ اس ضمن میں وہ تشہیری رتھم کو جھنڈا لہرا کر آغاز کیا۔ ٹی آر ایس کارکنوں اور عوام سے اس جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ آج وہ جلسہ عام کے مقام پر مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ پولیس عہدیداروں سے پروگرام کی کامیابی کیلئے اور سیکوریٹی بندوبست پر تفصیلی جائزہ لیا۔ اسی دوران منچریال آرڈی او مسرز عائشہ مسرت خانم نے جلسہ عام کے مقام کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ پولیس عہدیدار، ریونیو عہدیداروں کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس خصوص میں تمام متعلقہ عہدیداروں اور پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر عوامی نمائندے ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ تحصیلدار منچریال ، تحصیلدار دنڈے پلی، سی آئی ستیش کمار اور ایس آئی صادق پاشاہ و دیگر موجود تھے۔