چیف منسٹر کے فیصلہ کا خیرمقدم

اوٹکور /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر رحیم پاشاہ ٹی آر ایس قائد اوٹکور منڈل نے اپنے ایک صحافتی میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ کے دس اضلاع پر مشتمل ریاست مسلمانوں کی ترقی کیلئے بجٹ 1000 ایک ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل ستائش اقدام ہے اور اس طرح غربت کا خاتمہ غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں کیلئے فی کس 51 ہزار روپئے دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔