چیف منسٹر کے سی آر کے وعدہ‘ وعدہ ہی ر گئے

کریم نگر میں صحافیوں سے جے اے سی ریاستی چیرمین گجیلاکاستم کا خطاب

کریم نگر ۔11؍ فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بنگارو تلنگانہ کے نام ریاستی سی ایم کے سی آر لوٹ لے رہے ہیں ہر گھر ایک سرکاری ملازمت کا وعدہ وعدہ ہی رہ گیا ہے کے سی آر خاندان 4 ملازمین حاصل کر لی گئی کہتے ہوئے پرجاسنگم جے اے سی ریاستی چیرمین کانگریس قائد گجیلا کاستم نے سخت تنقید کی ۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مخاطب ہوتے ہوتے کہا کہ یوتھ طلبا برادری تلنگانہ آنے پر ملازمتوں کا حصول آسانی ہوگی سمجھا گیا ۔ اس بات کی امید تھی کو تلنگانہ کے حصول کیلئے پوری طرح جدوجہد کی اب سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوا پانی فنڈز ملازمین نام لے کر تحریک کی شروعات کی گئی لیکن اب یہ کے سی آر کے گھر میں ہیں صرف ان کے خاندان تک محدود ہے ۔ بیروزگار نوجوان کو پھر سے سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا ۔ وزیر کے ٹی آر غیر ذمہ دارانہ کانگریس کے خلاف جو بکواس کر رہے ہیں بند کریں کہتے ہوئے اشارہ دیا ۔ سابق ایم پی پونم بربھاکر پر ٹی آر ایس قائدین کی تنقید انتہائی شرمناک حرکت ہے ۔