چیف منسٹر کے سی آر کسانوں کے حقیقی ہمدرد

کوہیر میں رئیتو بندھو پروگرام، ایم ایل سی فریدالدین کا اظہار خیال

کوہیر 14 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کسانوں کے حقیقی ہمدرد ہیں ملک کی 29 ریاستوں میں ریاست تلنگانہ میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرفہرست ہے۔ محمد فریدالدین رکن قانون ساز کونسل ریاست تلنگانہ نے کوہیر منڈل کے موضع بلال پور میں رعیتو بندھو پروگرام کے دوران امداد میں چیکس اور پٹہ پاس بُک تقسیم کے بعد کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ کسان خوشحال ہیں تو سارا ملک خوشحال ہوجائے گا۔ کسان رات دن محنت کرتے ہوئے اناج اُگاتے ہیں وہی ہم سب کھاتے ہیں۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ بھی ایک کسان ہیں۔ ان کو کسانوں کے مسائل سے اچھی جانکاری ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں کسانوں کو برقی سپلائی مؤثر بنانا حکومت کا کارنامہ ہے۔ کسان اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ رعیتو بندھو اسکیم کوئی معمولی اسکیم نہیں ہے۔ آج کسانوں کو تخم ریزی کے دوران ہمہ اقسام کے مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر نے دو فصلوں کے لئے 8 ہزار روپئے فی ایکر ادا کررہے ہیں۔ ریاست میں 12 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں جس کے ذریعہ 58 لاکھ کسانوں میں امدادی رقم سے فائدہ ہوگا۔ محمد فریدالدین نے کہاکہ موضع بلال پور میں 893 کھاتے داروں میں ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار روپئے امداد دی جارہی ہے اور موضع بلال پور میں سی سی سڑک اور سائیڈرین کے ترقی تقریباً 10 لاکھ روپئے لاگتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس پارٹی ضلع پریشد رکن شرونتی اروند ریڈی، رام کرشنا ریڈی کمیٹی چیرمین، نرسمہلو سابقہ ضلع پریشد رکن، گوردھن ریڈی، جے انیتا صدرنشین کوہیر منڈل، شیخ جاوید نائب صدرنشین کوہیر منڈل کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔