کریم نگر میں تلنگانہ تلگودیشم صدر ایل رمنا کی پریس کانفرنس
کریم نگر /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے 14 ماہ کے دور اقتدار میں حکومت ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہے ۔ کے سی آر نے چناؤ سے پہلے جتنے وعدے کئے تھے اس میں سے کسی ایک پر بھی توجہ دینا تو دور ، نام تک نہیں لے رہے ہیں ۔ ریاستی تلنگانہ تلگودیشم صدر ایل رمنا نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو کب کیا کہا تھا یا کیا کرنا چاہئے کچھ بھی یاد نہیں رہتا ۔ کریم نگر قلب شہر ٹاور کے پاس کہا تھا کہ کریم نگر کے عوام کی احسان دس جنم لے کر بھی ادا نہیں کرسکتا ۔ ان کے پاؤں میں کانٹا بھی چبھتا ہے تو پلکوں سے نکالوں گا ۔ یہاں کے عوام نے نئی سیاسی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر کو لندن اور نیو یارک کی طرز پر ترقی دوں گا کہا تھا اور اب جبکہ ایک ماہ سے دیہی سطح سے شہری سطح تک مختلف محکمہ جات کے ملازمین ، مزدور سڑکوں پر آچکے ہیں ۔ ہڑتال کر رہے ہیں لیکن حکومت خاموش تماشئی بنی ہوئی ہے ۔ کسان غریب مزدور ، درمیانی طبقات خشک سالی اور مہنگائی سے پریشان ہیں ۔ سال حال بھی ناکافی بارش کی وجہ سے بمشکل 20 فیصد کاشتکاری ہوئی ہے اور وہ بھی سوکھ رہی ہے ۔ قبل ازیں ایک ہزار کسان خودکشی کرچکے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی گئی ۔ تلنگانہ آجانے پر 10 اضلاع کے ہر اسمبلی حلقہ میں پینے کے پانی اور آبپاشی کی مکمل سہولت ہوگی کہا تھا لیکن آج تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور زرعی شعبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ آج کے سی آر بے کار اسکیمات کیلئے تہواروں کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپئے برباد کرچکے ہیں ۔ تلگودیشم باری باری دس اضلاع میں اجتماعات منعقد کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے منصوبہ سازی کرے گی ۔ کے سی آر نے دس لاکھ کروڑ روپئے سے زائد ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا اعلان کیا ہے ۔ لیکن یہ ممکن نہیں ہے ۔ سوائے عوام کو گمراہ کرنے کے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو چاہئے کہ تلگودیشم پارٹی سے مشورہ کرے ہم مناسب مفاد عامہ کے تجاویز پیش کریں گے ۔ وہ ایک خود مختار بادشاہ کی طرح حکم دینا چھوڑدیں یہ جمہوریت ہے ۔ خودکشی کے مرتکب کسانوں کے خاندانوں کو پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا کی ادائیگی کریں ۔ تلگودیشم اپنی جانب سے فی خاندان 50 روپئے دے رہی ہے ۔