چیف منسٹر کے دفتر میں بیشتر فائلوں کی اسی دن یکسوئی ، دیویندر فرنویس کا دعویٰ

تھانے۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے کہا کہ وہ فائلوں کو دیکھے بغیر بیٹھے رہنے کیلئے چیف منسٹر نہیں بنے ہیں بلکہ کاموں پر تیز رفتار عمل آوری چاہتے ہیں۔ انہوں نے ڈومبیلی کے ذرائع میلہ سے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ سابق حکومت نے میرے لئے کافی کام چھوڑا تھا۔ چیف منسٹر کے دفتر کو روزانہ تقریباً 300 فائلس اور 3,000 یادداشت حاصل ہوتی ہیں۔ جن میں سے بیشتر کی اسی دن یکسوئی کردی جاتی ہے اور متعلقہ محکمہ کو واپس بھجوادی جاتی ہیں۔ انہوں نے کاشت کاروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریاست کی ترقی ان کی مرہون منت ہے۔