سدی پیٹ ۔5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائد حلقہ اسمبلی سدی پیٹ انچارج مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میںچیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف دھرنا اور راستہ روکو منظم کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج دہلی کے جنتر منتر پرمسٹر کرن کمار ریڈی نے متحدہ ( سمکھیا آندھرا) ریاست کیلئے بھوک ہڑتال بیٹھنے پر مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں قدیم بس اسٹانڈ چوراہا پر کانگریسی قائدین سینکڑوں ورکرس نے دھرنا اور راستہ روکو منظم کیا ۔ چیف منسٹر کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک ٹریفک پر خلل پڑا اوراسی اثناء پولیس مقام راستہ روکو پہنچ کر احتجاجیوں کو اپنے حلقہ میں میں لیا تب ٹریفک بحال ہوئی ۔ اس موقع پر انچارج حلقہ اسمبلی سدی پیٹ نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی سمکھیا آندھرا کیلئے بھوک ہڑتال منظم کرنا ان کی یہ حرکت بیداز اخلاق ہے جبکہ یہ بل اسمبلی میں مسترد ہونے کے بعد مرکز کو روانہ کی گئی ہے ۔ مسٹر سرینواس گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر کئی بار علحدہ ریاست تلنگانہ کے تعلق سے مرکز کے کسی بھی فیصلہ کا احترام کرنے کی بات کہی تھی ‘ اب ان کو کیا ہوگیا جو سمکھیا آندھرا پردیش کی بات کررہیہیں جو غیر دستوری حرکت ہے‘ وہ فوراً وزارت اعلیٰ کو استعفی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب لعحدہ ریاست تلنگانہ کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔قبل ازیں کانگریس پارٹی ٹاؤن آفس میں پریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔
اس موقع پر ٹاؤن پریسیڈنٹ مسٹر پربھاکر ورما نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 60سال سے علحدہ ریاست تلنگانہ قیام کیلئے تحریکیں چلائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے نوجوان طلباء و طالبات اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ‘انہی کی قربانیوں ( شہیدوں) کا نتیجہ ہے کہ اس کے پیش نظر یو پی اے چیرپرسن شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ کی ساڑھے چار کروڑ عوام کے جذبات اور خواہشات کا احترام کرتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ کا اعلانکیا ۔ آج ہمارے ایم ایل ایز اور ایم پیز بھی دلی میں ہیں وہ کرن کمار ریڈی کے جواب میں راج گھاٹ پر مون برت رکھیں گے ۔ اب جبکہ تلنگانہ کی تشکیل آخری مرحلہ میں ہے چیف منسٹر کی جانب سے مخالفت کرنا اخلاق کے مغائر ہے ۔ ڈسٹرکٹ کانگریس سرکاری ترجمان مسٹر الگزینڈر سکندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کی یہ حرکت اوچھی حرکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام کا دیرانہ خواب ‘ جذبات و خواہشات اور نوجوانوں کی قربانیاں آج رنگ لارہی ہے ‘ یہ انہیں کی دین ہے جو شریمتی سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست کا اعلان کیا ۔ انہوں نے پُرمور الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی ‘ چندرا بابو نائیڈو اور جگن موہن ریڈی ( مثل مشہور ہے پلاس کے تین پتّے) گڈاگڈی کا کھیل ‘ کھیل رہے ہیں ۔ یہ کھیل ان کیلئے بہت مہنگا پڑے گا اور ان کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہوگا ۔ مسٹر الگزینڈر نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ علحدہ ریاست تکنگانہ بل کی تائید کریں ۔ مسٹر سکندر نے دھرنا منظم کرنے والوں سے اظہار یگانگت کیا ۔ اس موقع پر کلیم الدین کوآرڈینیٹر اقلیتی سیل ‘ وزیر الدین ‘ ارشاد حسین ‘شریمتی سروپا ‘ ستیش گوڑ موجود تھے۔