چیف منسٹر کے بیرونی دورے پر تنقید

محبوب نگر 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر اقتدار کے نشہ کو ختم کر کے عوامی بہبود کے کاموں پر توجہ مرکوز کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی کے ارونا ایم ایل اے گدوال نے ضلع کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کے سی آر کے بیرونی دورہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ریاست کے عوام بڑی تکالیف میں ہیں اور کسان خشک سلی و سنگین برقی بحران کا سامنا کررہے ہیں ایسے میں بیرونی دورہ کا کیا جواز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کو پس پشست ڈال کربرسر اقتدار پارٹی اپوزیشن جماعتو ںکے قائدین و کارکنوں کو راغب کرنے میں مصروف ہے ۔ اگر حکومت تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتی ہے تو اس کو عوامی غم و غصہ کا سامنا کرنا ہوگا ۔ اپوزیشن جماعتیں مجبورا احتجاج پر اتر آئیں گی۔ اس موقع پر عبیداللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس سمپت کمار و رکن اسمبلی عالم پور متیا لو پرکاش و دیگر قائدین موجود تھے ۔