چیف منسٹر کے اقدامات سے عوام مطمئن

کورٹلہ۔19ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی کو آپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے صحافتی بیان میں کہا کہ حلقہ پارلیمنٹ میدک کے ضمنی انتخابات میں عوام نے ٹی آر ایس امیدوار جناب کے پربھاکر ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست جناب کے چندر شیکھر راؤ پر اپنے کامل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ مرکز میں اقتدار آنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو ہزیمت ناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ریاست تلنگانہ کو صرف ٹی آر ایس پارٹی ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے عام انتخابات میں بلند بانگ دعویٰ کرتے ہوئے بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار کے نشہ میں ملک میں فرقہ پرستی کا زہر گھول کر انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی جوشش کی ملک کے سیکولر عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہزیمت ناک شکست دے دوچار کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ملک میں آج بھی سیکولرازم زندہ ہے اور عوام نے وزیراعظم مودی حکومت کی 100دن کی کارکردگی کو ناپسند کرتے ہوئے نفرت کی سیات کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہزیمنت ناک شکست سے دوچار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی حکومت کو ان انتخابات سے عوام نے واضح پیام دیا ہے کہ سنگھ پریوار کے اشتعال انگیز بیانات پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کو لگام لگانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے 100دن کافی حوصلہ افزاء ہے ۔ مبین پاشاہ نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی حکومت نے مسلم لڑکیوں کی شادی کی رقم 25ہزار سے بڑھاکر 51ہزار کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ٹی آر ایس پارٹی اقلیتوں سے صرف زبانی وعدہ نہیں کرتی بلکہ عملی اقدام کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے سی آر نے الیکشن کے موقع پر مسلمانوں کو 12% فیصد تحفظات فراہم کرنے کا جو اقلیتوں سے وعدہ کیا تھا قانونی پیچیدگیوں کو دور کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کے ذریعہ اپنے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کی چیفمنسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی ۔