کاماریڈی ۔ 3 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چیف منسٹر چندرشیکھررائو کی جانب سے کانگریس کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کئے گئے بیان بازی کے خلاف کانگریسی قائدین منہ پر سیاہ پٹی باندھ کر امبیڈ کر کے مجسمہ کے روبرو شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف منسٹر کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ۔ ٹائون کانگریس صدر اے سرینواس کی قیادت میں کانگریس قائدین گنگادھر ، کنیا ، وشنو ، ارکان بلدیہ جمیل ، سرینواس ، کشن رائو، پرساد و دیگر نے سیاہ بیاچ منہ پر باندھ کر احتجاج کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو ایک احسان فراموش ہے ۔ کانگریس کی وجہ سے ہی یہ آج اقتدار پر ہے تلنگانہ کا قیام عمل میں لانے والی کانگریس کے خلاف بیان بازی کرنا سراسر غلط ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کانگریس کے خلاف بیان بازی کرنے سے قبل اپنے گریباں جھانک کر دیکھ لیں تو بہتر ہوگاورنہ آنے والے دنوں میں کانگریس کو اس کا خمیازہ ٹی آرایس کو بھگتنا پڑے گا۔