چیف منسٹر کا 8جولائی کو دورہ نلگنڈہ

شجرکاری پروگرام کا افتتاح، کلکٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی کا بیان

نلگنڈہ۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ترجیحی بنیاد پر لائحہ عمل میںلائے جانے والی اسکیم ہریتا ہارم شجرکاری پروگرام کا ضلع میں 8جنوری کو چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع گونڈرام پلی میں افتتاح کریں گے۔ یہ بات ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے آج شام دفتر ضلع کلکٹر میں واقع اپنے اجلاس میں صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی طور پر آغاز کئے جانے والے پروگرام کا ضلع نلگنڈہ سے آغاز کرنے کا ریاستی چیف منسٹر نے فیصلہ کیا ہے تاکہ ضلع کے دیرینہ مسائل سے واقفیت اور فلور ائیڈ کے ناسور سے پاک پانی کی فراہمی کے پراجکٹوں کا جائزہ لیا جاسکے اور شجرکاری مہم کے دوران ضلع کی عوام کو خوشگوار و صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس شجرکاری پروگرام میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع کے 153کلو میٹر قومی شاہراہ کو 14حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ سگمنٹ کو ایک ضلعی عہدیدار کو مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع عبداللہ پورپیٹ سے ضلع کی سرحد تک153 کلو میٹر پر زائد از 1.50 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ8جولائی کو عید کی تعطیل رہنے کے باوجود اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ اٹنڈرس بھی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ شجرکاری پروگرام کے موقع پر رضاکارانہ طور پر قومی شاہراہ پر آکر اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر وینکٹ راؤ، ڈی آر او روی نائیک موجود تھے۔