چیف منسٹر کا 5 مارچ کو دورۂ جگتیال

جگتیال ۔یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع جگتیال کے منڈل دھرمپوری کا ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ 5مارچ کو مختلف پروگرامس میں شرکت کیلئے تشریف لارہے ہیں ،اس سلسلہ میں آج جگتیال ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت ضلع یس پی اننت شرما کے ہمراہ دھرم پوری کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کاجائزہ لئے اور ہیلی پیاڈ کے علاوہ جلسہ عام کے میدان کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور تمام انتظامات کو جلد از جلد بہتر انداز میں کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی ، انہوںنے کہا کہ ضلع کے ہر منڈل سے تقریباََ1500سے زائد افراد اس جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مٹ پلی سب کلکٹر گوتم پوترا ،جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم ، اور آر ڈی او نریندر ، کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔