چیف منسٹر کا 27 فبروری کو دورہ عادل آباد

جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ اور عہدیداروں کو مختلف ہدایتیں

عادل آباد۔ 25 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ 27 فبروری کو مستقر عادل آباد دو کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تعمیر کئے جانے والے حج ہاوز ‘ جامع مسجد کے روبرو دو کروڑ روپیوں کے صرفہ سے ایک کمیٹی ہال تعمیر کا سنگ بنیاد رسم انجام دینے کے بعد ڈائیٹ میدان میں ایک عظیم جلسہ عام سے کے دوران عوام سے مخاطب ہوں گے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ جاریہ ماہ کی 27 تاریخ کو صبح دس بجے کریم نگر سے بذریعہ ہیلی کاپٹر عادل آباد کی سرحد پر واقع بین گنگاندی کے جنیاکا موضع پہنچ کر جنیاکا میں کسانوں کو زراعت کی غرض فراہم کئے کانے والے پانی کے بیارج کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مستقر عادل آباد روانہ ہوں گے ۔ چیف منسٹر کی آمد کے پیش نظر ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے پارٹی اراکین کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے ضروری ہدایت جہاں ایک طرف دی ہے وہیں دوسری طرف ضلع کلکٹر شریمتی ڈی دیویا نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں عہدیداروں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے تمام کاموں کی ذمہ داری متعلقہ عہدیداروں کے سپرد کیا اور ڈایٹ بعدازاں جہاں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے کے علاوہ ہیلی کاپٹر اتارنے کے مقام کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔ واضح رہے کہ مستقر عادل آباد کی قدیم قومی شاہراہ پر محلہ تریلی سمنٹ فیکٹری آف انڈیا کے روبرو میدان میں حج ہاوز کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے جس کے لئے دو کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔