انہیں حکومت چلانے کا اخلاقی حق نہیں ۔ ایم ایل سی، ٹی جیون ریڈی کا پریس کانفرنس سے خطاب
جگتیال19؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میںرکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے آج شام اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ کے سی آر نے بغیر بد عنوانیوں اور رشوت کے حکومت چلانے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے ریونیو قانون میں تبدیلی لائی ، جہاں پر TRSکے پانچ سالہ دور اقتدار میںمحکمہ ریونیو میں بغیر رشوت کے کام کوئی کام ہی نہیں چل رہا ہے، اس کے ذمہ دار کون؟ انہوں نے کہا کہ ریونیو شعبہ میں قوانین کی تبدیلی ہی نے بد عنوانیوں اور رشوت ستانی کی راہ کو ہموار کیا، جس کا خود چیف منسٹر کے سی آر نے محکمہ ریونیو میں رشوت ستانی اور بد عنوانیوں کا اعتراف کیا۔جبکہ یہی کے سی آر نے حصول اراضی اور زمین بندی، زمین بدلی،میں ریونیو ملازمین کی بہترین خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کا بونس دیا تھا، اور آج یہی چیف منسٹر کے سی آر ریونیو محکمہ میں بد عنوانیوں کااعتراف کرنا۔” چوراں چوراں ملکر گھر لوٹ نے کی بات کہیــ” حصول اراضی اور زمین بندی پروگرام میں جن کھاتے داروں کو پٹہ پاس بک دئے گئے اس میں 50%فیصد سے زائد غلطیاں ہے۔جس کو آج تک درست نہیں کیا گیا، اور یہی نہیں سرکاری ریکارڈ کے مطابق 25%فیصد پٹہ دار پاس بک کی اجرائی عمل میں نہیں آئی اور پٹہ دار پاس بک کی تقسیم میں مورثی جائیداد کو خریدی کابتایا گیا اور خریدی گئی اراضیوں کو مورثی بتلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو بدلنے سے بد عنوانیوں اور رشوت کا خاتمہ نہیں ہوگا، سیاسی سونچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی حکومت بد عنوانیوںمیں چل رہی ہے،انہیں اقتدار میں رہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے، جبکہ اپوزیشن نے بار ہا اس سلسلہ میں توجہ دلوانے پر اپوزیشن پرعوام کو گمراہ کرنے کا اور حکومت کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا، 50ہزار کروڑ کی لاگت سے مشن بھگیرتا کے کام آغاز کیا گیا، جس میں سیلف سرٹیفیکیشن کے نام پر چیک دیا جارہا ہے جبکہ یہ غلط اقدام ہے، حکومت کو چاہئے کہ تمام سرکاری قوانین کو اسپیشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرے، اور سرکاری قوانین اور پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا تخمینہ ویب سائٹ پراپ لوڈ کیا جائے اور میشن بھگیرتا پر کتنا خرچ کیا جارہا ہے اس کی تفصیلات عوام کو بتلائی جائے۔ اس موقع پر بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی ، گری ناگابھوشنم، بنڈا شنکر ،راملو، منیر الدین منا کونسلر، رگھویر گوڑ اور دیگر موجود تھے۔