کریم نگر 5 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آندھرا پردیش وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کا ضلع کریم نگر کا دورہ ملتوی ہوچکا ہے ۔ ایلم پلی پراجکٹ کو بروز اتوار افتتاح کرنے پروگرام طئے پاچکا تھا اسی دوران ریاستی وزیر سیول سپلائز و امور مقننہ سریدھر بابو سے امورمقننہ کا قلمدان چھین لئے جانے کا تنازعہ ،اسمبلی میں تلنگانہ ریاست کے بل پر مباحثہ نہ ہونے دینے کی کوشش اور ایلم پلی پراجکٹ کا افتتاح کے سلسلے میں ضلع کے نمائندہ وزیر سریدھر بابو کو لا علم رکھا جانا اور تاریخ مقرر کی جانے پر ضلعی کانگریس قائدین بھی ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں اس کے باوجود چیف منسٹر کسی کی بھی ناراضگی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے طئے شدہ پروگرام کے مطابق5 تاریخ کو ایلم پلی پراجکٹ کی افتتاح کیلئے ضلع انتظامیہ کو اطلاع دے دی تھی اب 11 تاریخ کو آنے کا طئے کرلیا ہے
لیکن اسمبلی اجلاس سے تین دن قبل سریدھر بابو کا قلمدان چھین لئے جانے پر تلنگانہ اضلاع میں چیف منسٹر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں چنانچہ چیف منسٹر نے کچھ پیچھے قدم اٹھالینے کا شاید ارادہ کرلیا ہے اسی دوران کریم نگر ضلع ایم پی پونم پربھاکر نے کرن کمار ریڈی ضلع میں کس طرح قدم رکھیں گے کہہ کر چیلنج کیا ہے ان کے ہیلی کاپٹر کو ہوا میںہی اڑا دیا جائے گا اس پر اور تنازعہ پیدا ہوچکا ہے
شاید اسی کے تحت چیف منسٹر کے حفاظتی انتظامات میں کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں یہاں سے انتظامیہ کی جانب سے خبریں جاچکی ہیں لیکن کہا جارہا ہیکہ چیف منسٹر ہر صورت حال میں کریم نگر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اب یہ پروگرام کب ہوگا اسمبلی اجلاس کے بعد ہوگا یا درمیان میںہوگا یہ یقینی طور پر طئے نہیں پایا ۔ کہا جارہا ہے ضلع کے عوام سیاسی کانگریس قائدین چیف منسٹر کے دورہ کے خلاف ہیں ،ہمارے ضلع میں قدم نہ رکھنے دیں گے کہہ رہے ہیں قائدین بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتیہوئے تمہارا یہاں آنا ہمیں پسند نہیں اعلان کرنے کی وجہ سے سی ایم کس طرح کا فیصلہ کریں گے کہا نہیں جاسکتا ۔