کلواکرتی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کڈتال منڈل راچاکنڈہ کا دورہ کیا اور ہیلی کاپٹر سے اس علاقہ کا مکمل فضائی جائزہ لیا اور درمیان میں کچھ دیر کیلئے نیچے بھی اُتر کر آئے، لیکن اس مقام پر جانے سے میڈیا اور عوام کو روک دیا گیا جس کے سبب کچھ دیر کیلئے عوام نے احتجاج بھی کیا جس کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔