چیف منسٹر کا آج دورہ ویملواڑہ

ویملواڑہ ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کل 18 جون کو ویملواڑہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی ویملواڑہ سی ایچ رمیش بابو نے اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی ضلع زویل ڈْوس اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار انتظامات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دورہ کی اطلاع سے مقامی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے سی آر افراد خاندان کے ہمراہ ویملواڑہ مندر میں پوجا کریں گے۔ کے سی آر کے دورہ کے موقع پر مستحق افراد میں مالی امداد، مسائل جیسے سڑکوں کی تعمیر ، تالاب کٹہ و ٹینک بنڈ کی طرح بنائے جانے کیلئے منظوری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی غریب افراد کو گھڑی کی منظوری اور دیگر مسائل کی یکسوئی متوقع ہے ۔ کے سی آر کار یا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ویملواڑہ پہنچیں گے ۔ ویملواڑہ میں کے سی آر کے دورہ کے موقع پر عوام میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے اور عوام کے سی آر کے استقبال کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایم ایل اے رمیش بابو نے یہ بات بتائی۔