چیف منسٹر پر کسانوں سے دکھاوے کی ہمدردی کا الزام

کریم نگر میں بی جے پی ریاستی نائب صدر جے رام کرشنا کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کے سی آر حکومت کسانوں کو لاگتی امداد کے تحت شروع کردہ ریتو بندھوا اسکیم کے لاوہ پیداوار فصل کو بھی امدادی قیمت بونس دے کر ان کی مدد کی جائے تو بہتر رہے گا ۔ اس بات کا مطالبہ بی جے پی ریاستی نائب صدر گجلا رام کرشنا ریڈی نے کیا دیگر ریاستوں میں روبہ عمل یہ طریقہ کار دیکھتے ہوئے یہاں بھی اسے اپنایا جانے کا مطالبہ کیا ۔ کسانوں سے دکھاوے کی سازشی محبت ٹھیک نہیں وہ یہاں اپنی رہائشی گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد خود کشی کرلینے والے کسانوں کو چھ لاکھ روپئے کی امداد کی عمل آوری نہ ہونا انتہائی ظالمانہ طرز ہے جو بھی تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں آج انہیں کوئی بھی کسی قسم کا سوال کرنے پر ان پر مقدمات درج کرنا کے سی آر کا طریقہ کار بن گیا ہے ۔ کسان مخالف طرز عمل کے ساتھ انتہائی آمرانہ بادشاہوں جیسی حکومت چلائی جارہی ہے ۔ کہتے ہوئے کے سی آر پر سخت تنقید کی ۔ ٹی آر ایس حکومت کے سبھی اسکیمات ناکام ہیں ۔ ریتو بندھوا اسکیم میں فی ایکڑ 4 ہزار روپئے امداد دے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت ضلع میں دھان اور کپاس ایک ہی وقت کی پیداوار ہیں تو پھر کسانوں کے لیے بھی 4 ہزار اس طرح 8 ہزار دینا چاہئے ۔ اس کے بارے میں کوئی قاعدہ مرتب نہیں کیا ہے کسانوں کے ساتھ جھوٹی محبت کا اظہار کررہی ہے ۔ کے سی آر تا حال کسانوں کے پاس بک تک حوالے نہیں کی ہے ۔ بی جے پی سے کتنے ہی چلے جائیں اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ 21 ریاستوں میں بی جے پی اپنا قبضہ جمالی ہے اور کرناٹک میں بھی بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے کیا اس پریس کانفرنس میں ضلع بی جے پی صدر کونہ سرینواس ریڈی ریاستی رکن عاملہ کے وینو گوپال ناگیشور ریڈی کمار گوڑ ایس سی ایل ضلع صدر بشیر الدین ، بلویندر سنگھ وغیرہ شریک تھے ۔۔