چیف منسٹر پاریکر شریک دواخانہ

پاناجی ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کو آج شام نارتھ گوا ڈسٹرکٹ کے کانڈولیم میں واقع خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دفتر وزیر اعلیٰ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ انھیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا لیکن اُن کی صحت کے تعلق سے تفصیلات کے افشاء سے انکار کیا۔