چیف منسٹر مہاراشٹرا کا 12 نومبر کو خط اعتماد

ممبئی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کے تین روزہ سیشن کے دوران جو 10 نومبر کو منعقد ہوگا، چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے زیرقیادت حکومت خط اعتماد حاصل کرے گی۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ نومنتخب ارکان اسمبلی کے حلف لینے کے بعد 12 نومبر کو خط اعتماد کے لئے رائے دہی ہوگی۔ عبوری اسپیکر کا 10 نومبر کو انتخاب عمل میں آئے گا۔ گورنر سی ودیا ساگر راؤ نے ان کی حکومت کی حلف برداری کے بعد اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دن کی مہلت دی تھی۔ 288 رکنی ایوان میں بی جے پی حکومت کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کے انتقال کے بعد اسمبلی میں پارٹی کی اکثریت 121 ہوگئی ہے۔