ممبئی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان پر طنز کرتے ہوئے این سی پی نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کانگریس کو ان افراد کی نشاندہی کرنی چاہئے جو آدرش سوسائیٹی تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کے معاملہ میں پشیمانی کا شکار کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ اس رپورٹ کو مسترد کرنے کیلئے جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کی نشاندہی کی جانی چاہئے ۔ کانگریس کو اس طرح کی صورتحال کا مرکز اور ریاست دونوں ہی جگہ سامنا کرنا پڑیگا۔