بھوپال ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج چوہان نے اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں بھوپال ، انڈور اور جبلپور کی شمولیت پر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے 20 شہروں کی فہرست میں مدھیہ پردیش کے بھوپال ، انڈور اور جبلپور کو شامل کیا ۔ جسے اسمارٹ سٹی کی حثییت سے ترقی دی جائے گی ۔ ان شہروں کی شمولیت کو ریاست کیلئے چیف منسٹر نے مودی اوروینکیا نائیڈو کا شکریہ ادا کیا ۔