کریم نگر میں ماہرین چشم اسوسی ایشن کا سیمینار ،ریاستی وزیر لکشما ریڈی کا خطاب
کریم نگر۔ 23 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ شعبہ طب میں عصری سہولتوں کی فراہمی کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ کی کوششیں جاری ہیں۔ یہاں پرہیتا میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ تلنگانہ میں ماہرین چشم اسوسی ایشن کے پہلے سالانہ سیمینار کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت نے شمع روشن کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے کنگولا کملاکر، میر سردار، رویندر سنگھ پر وزیر صحت نے ڈاکٹر سے خواہش کی کہ وہ ایک صحت مند تلنگانہ کی تشکیل کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج و معالجہ کے لئے خاطر خواہ بجٹ مختص کررہی ہے۔ عثمانیہ دواخانہ کیلئے درکار فنڈس مختص کرنے کے سبب جگر کی تبدیلی کے آپریشن انجام دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ دواخانوں سے بھی زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ماہرین چشم اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ہری کشن نے خطاب میں کہا کہ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا کہ آپریشن کے ذریعہ بینائی کی بحالی ایک بہترین کام ہے۔ میر سردار، رویندر سنگھ نے کہا کہ تحریک تلنگانہ میں ڈاکٹرس نے بھی بڑا اہم حصہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر ویویکانند، رمیش رام مورتی، رویندر جی، بدری نارائن، موہن راؤ اور دیگر موجود تھے۔