چیف منسٹر سے اظہار تشکر

گمبھی راؤ پیٹ۔ 25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل کوآپشن رکن گمبھی راؤ پیٹ جناب محمد محبوب علی و صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ جناب سید آصف علی سعادت نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان پر پرانا شہر سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ سیدہ سلویٰٰ فاطمہ کمرشیل پائلٹ بننے کے خواب کو پورہ کرنے کیلئے 35لاکھ 50ہزار روپئے کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ چندرا شیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ ان قائدین نے چندرا شیکھر راؤ کے اس اقدام کی ستائش کی اور جناب زاہد علی خان کی جانب سے کامیاب مساعی پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ سیدہ سلویٰ فاطمہ سے آ:ندہ کیلئے نیک توقعات کا اظہار کیا ۔