چیف منسٹر سے اظہار تشکر

محبوب نگر /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علی نواز جنگ بہادر کے نام سے موسوم محکمہ آبپاشی کی نوتعمیر شدہ جلاسودھ بھون کا ان کے پوترے نواب میر احمد علی خان نے معائنہ کیا ۔ عمارت کے احاطہ میں موجود علی نواز جنگ بہادر کے مجسمہ پر انہو ںنے گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ انجینئیرنگ اسٹاف نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ خطاب میں انہوں نے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا کہ ان کے دادا کی خدمات کے پیش نظر عمارت کو ان کے دادا کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ انہوں نے اپنے دادا کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام کے دور کے بڑے بڑے پاجکٹس میں سی ڈبلیو سی کی حیثیت سے اور بحیثیت انجینئیر انہوںنے نظام ساگر علی ساگر کوٹل ساگر سرسلہ ساگر ڈنڈی پراجکٹ ، عثمان ساگر کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی ، عثمانیہ دواخانہ اور سٹی کالج وغیرہ کی تعمیر کیلئے اسٹر پلانر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر آبپاشی ڈپلوما انجینئیرس کے صدر کشور ، نائب صدر نعیم الدین ، سکریٹری عبدالعلیم کے علاوہ ٹی آر ایس قائد امتیاز اسحق کانگریس کے یوسف بن ناصر و دیگر موجود تھے ۔