بھینسہ /26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کے پارڈی بی موضع کے عوام کی جانب سے زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بھینسہ جی وٹھل ریڈی ایڈوکیٹ کانگریس قائد کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جی وٹھل ریڈی ایڈوکیٹ مارکٹ کمیٹی چیرمین کے ہاتھوں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت منظور شدہ پروسیڈنگ کاپیاں متاثرہ افراد کے حوالے کی گئی۔ کوبیر منڈل کے موضع پارڈی بی کے حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ جی وٹھل ریڈی نے اپنی محنت اور کاوشوں سے یہ امداد مہیا کی۔ امداد حاصل کرنے والوں میں اے وٹھل کے افراد خاندان کو 25 ہزار روپئے، کے سرینواس کے افراد خاندان کو 25 ہزار روپئے اور اے نارائن نامی شخص کے افراد خاندان کو 30 ہزار روپئے منظور کروائے گئے۔ اس کے علاوہ پارڈی بزرگ موضع کے شہادت خان پیش امام مسجد جن کا چند ماہ قبل ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوچکا ہے، ان کے ورثاء کو سی ایم فنڈ سے 50 ہزار روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی۔
اس کے علاوہ اسی موضع کے کوسم بنچاکولہ کے علاج کے لئے بھی 40 ہزار روپئے منظور کروائے گئے۔ وٹھل ریڈی کے ہاتھوں پروسیڈنگ کاپیاں ذمہ دار افراد کے حوالے کئے گئے، جو وٹھل ریڈی کی جانب سے ان کی فلاحی سرگرمیوں و بہبود کے کاموں کے مدنظر گاؤں کے مسلم افراد نے ایک تہنیتی تقریب منعقد کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ اس موقع پر سبحان خان، یقین الدین، امجد خان، عبد الوہاب، بابر خان، عبد الاحد اے ایم سی ڈائرکٹر، لائق خان، عبد الغفور پریس کلب صدر کوبیر کے علاوہ مختلف قائدین جن میں چند شیکھر اے ایم سی کوبیر، دیویندر کوبیر سرپنچ، اے موہن اور گنگا دھر کے علاوہ گاؤں کے کثیر افراد نے شرکت کی۔