چیف منسٹر راجستھان گہلوٹ کی کابینہ میں 23 نئے وزراء

جئے پور 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے 23 ارکان میں سے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے 17 نئے وزراء کو شامل کیا۔ یہ تمام پہلی بار ریاستی وزیر بنے ہیں۔ 23 وزراء میں کانگریس کی حلیف راشٹریہ لوک دل کے وزراء کو بھی آج راج بھون میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلوایا گیا۔ اِن میں سے 13 کابینی اور باقی وزیر مملکت ہیں۔ اُنھیں راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے تقریب حلف برداری میں جس میں چیف منسٹر گہلوٹ، ڈپٹی چیف منسٹر پائلٹ اور دیگر کانگریس قائدین شامل تھے، حلف دلوایا۔ وزراء میں رمیش مینا، گووند دوتاکرا، بھنور سنگھ بھٹی، سکھ رام بشنوئی، اشوک چاندنا اور راجندر یادو پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ پہلی بار وزیر بننے والے 17 وزراء میں 7 کابینی اور 10 وزرائے مملکت درجہ کے وزیر ہیں۔ جن وزراء کو قلمدان سپرد کئے گئے ہیں اُن میں بعض نامور کانگریسی وزراء ہیں۔ لیکن جن افراد کو اِس بار وزیر بنایا گیا ہے اُن میں جوشی، ہیما رام چودھری، دیویندر سنگھ شیخاوت، پرس رام اورڈیا اور آر پرکاش شامل ہیں۔