نارائن پیٹ میں مختلف ترقیاتی کاموںکا سنگ بنیاد ‘ ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 18 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کی تشکیل کا اہم مقصد ہمارا پانی ‘ ہمارا ‘ بجٹ اور ہمار روزگار ہمارے لئے کس بنیاد پر ہوا ہے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراو ٔ تلنگانہ کی ایک کروڑ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مسٹر ہریش راؤ وزیر مارکٹنگ و بھاری آب پاشی نے نارائن پیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کہا۔ نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کی ایک لاکھ 10 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کی سیرابی عمل میں لائی جائیگی ۔ دامرگدہ منڈل جو اس اسکیم کے استفادہ سے محروم تھا اس کو لکشمی پور کے پاس لفٹ اور برقی موٹروں کی تنصیب عمل میں لاکر دامر گدہ منڈل کے بھی 75 فیصد زرعی اراضی کو سیراب کیا جائیگا ۔ بعض گوشوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی جوں کہ جورالا پراجکٹ سے قریب تر ہے اس لئے یہاں کی زرعی اراضی کو جورالا پراجکٹ سے پانی چھوڑا جائے اس کا جواب دیتے ہوئے ہریش راؤ نے بتایاکہ جورالا پر فی الفور 3 پراجکٹ کو پانی دیا جا رہا ہے ۔ جورالا پراجکٹ کا ذخیرہ آب نہایت ہی کم ہے ۔ جس کے سبب بیما اور نیٹم پاڈو پراجکٹ کے لفٹ بند پڑ گئے ہیں ۔ اگر جورالا میں نارائن پیٹ کو بھی شامل کیا جا تا تو صرف ڈھائی دن کے اندر جورالا پراجکٹ خالی ہوجائے گا اس لئے کلواکرتی ذخیرہ آب کی صلاحیت 27TMC ہے ۔ اس لئے اس پراجکٹ سے پالمور لفٹ اریگیشن کو مربوط کیا جائے گا تو بغیر برقی موٹروں اور لفٹ اریگیشن کے صرف زمین کی تجاذبی قوت کے ذریعہ پانی کی سربراہی عمل میں آئیگی ۔ ہریش راؤ نے جلسہ عام میں اعلان کیا کہ نارائن پیٹ کے جامعہ تالاب کو پالمور لفٹ اریگیشن کے ذریعہ پانی سے بھر دیا جائیگا جس کے لئے ڈیزائن میں کچھ تبدیلی لاتے ہوئے مزید 10 کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے جو کہ عوام کا ایک عرصہ سے خواب تھا اب اس کو ٹی آر ایس حکومت پورا کرگی ۔ نارائن پیٹ کے کونڈہ ریڈی تالاب پر عوامی تفریح کے لئے منی ٹینک بنڈ کی تعمیر کے لئے تین کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے ۔ شہر وینکٹاپور (کوئل کونڈہ منڈل) میں چیک ڈیم کے لئے تین کروڑ روپئے کی منظوری کا تیقن دیا ۔ مریکل مستقر پر نیا مارکٹ یارڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ نارائن پیٹ کو کرونیا ذخیرہ آب سے بغیر لفٹ کے پانی لانے کے لئے 20 کلو میٹر سرنگ کھدانی پڑے گی جس کے لئے 5 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ترقی کے لئے کوشش کرے گی ۔ ہریش راؤ ریاستی وزیر مارکٹنگ نے نارائن پیٹ میں رعیتوبازار شاپنگ کامپلکس کا افتتاح کیا ۔ اور دامر گدہ ‘ نارائن پیٹ ‘ مریکل میں گوداموں کی تعمیر کاموں کے لئے بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ جوبلی کرشنا راؤ ریاستی وزیر نے مقامی ایم ایل اے ایس راجندر ریڈی کی حلقہ اسمبلی کے لئے کی جانے والی تگ ودو کی ستائش کی اس موقع پر لکشما ریڈی وزیر صحت نے کہا کہ نارائن پیٹ کے لئے ضلعی سطح کے دواخانہ کی منظوری دی گئی ہے ۔ جس کے لئے ایک جی او کے ذریعہ درکار ضروری جائیدادوں کی منظوری دی گئی ہے اور عمارت کی منظوری کا بھی عنقریب اعلان کیا جائیگا ۔ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے حلقہ اسمبلی میں صرف تین سال کے اندر 267 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام انجام دیتے ہیں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کہا کہ اگر جامعہ تالاب کو موجودہ رکن اسمبلی لبریز کرنے کے لئے رقمی منظوری کراتے ہیں تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے ۔ انہوں نے پوچھا کہ اب اپوزیشن کے بلند بانگ دعوے کہاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ حلقہ اسمبلی کے عوام اور کسان کی فلاح و بہبود کے لئے بھی سیاست میں آئے ہیں اور ہمیشہ اس عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔ اس اجلاس سے جوپلی کرشناراؤ ‘ ریاستی وزیر پنچایت ‘ نرنجن ریڈی وائس چیرمین پلاننگ کمیشن بنڈاری بھاسکر ضلع پریشد چیرمین نے بھی خطاب کیا ۔ اس اجلاس میں رام موہن ریڈی رکن اسمبلی (مکتھل) ‘ آلا وینکٹیش ریڈی رکن اسمبلی (دیور کدرہ) ‘ بنڈی وینوگوپال ‘ چندرکانت چیر پرسن بلدیہ سدرشن ریڈی ‘ ہری نارائن بھڈ ‘ راج وردھن ریڈی ‘ نواز موسی ‘ امیرالدین رکن بلدیہ ‘ محمد تقی چاند رکن بلدیہ ‘ ترنم بیگم رکن بلدیہ ‘ عبدالرحمن ‘ محمود انصاری ‘ محمد چاند ‘ محمد فیروز کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔