چیف منسٹر اتراکھنڈ کی کرناٹک کی تاجر بر ادری سے ملاقات

دہرہ دون ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ترویندر سنگھ راوت نے آج کرناٹک کے بزنس قائدین سے بنگلورو میں اپنے روڈ شو سے قبل جو کل اتراکھنڈ میں منعقد کیا جائے گا ملاقات کی اور ان سے اتراکھنڈ میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ۔ سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس ماہ اکٹوبر میں اتراکھنڈ میں مقرر ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی اولین کانفرنس ہوگی اور /7 یا /8 اکٹوبر کو وزیراعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے۔