علیگڑھ ؍ نئی دہلی۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے ایک وزیر نے تنازعہ کھڑا کردیا جبکہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھ اپنا کھانا اور پانی خود لایا تھا۔ دلت خاندان کے گھر میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھایا تھا۔ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے ایک وزیر سریش رانا نے تاہم اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غذا دیہات میں ہی تیار کی گئی تھی اور دیہاتیوں نے اسے تیار کیا تھا۔ بی جے پی قائد نے یہ وضاحت ان اطلاعات پس منظر میں کی کہ وہ اپنا کھانا اور پانی دلت خاندان کے گھر میں کھانے کے لئے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کانگریس نے آج اس عشائیہ کو منافقت اور ناٹک قرار دیا۔ کانگریس نے کہا کہ پورا ملک اس کی مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو بھی یوگی ادتیہ ناتھ سے کہہ دینا چاہئے کہ وہ اس قسم کی حرکتیں نہ کریں۔