چیف منسٹردوہرادون کے ہاتھوں مئیرنظام آباد کوانعام

نظام آباد:28؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مئیر نظام آباد شریمتی آکولہ سجاتا نے اترا کھنڈ کے دوہرا دون میں منعقدہ 46 آل انڈیا مئیر کونسل کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے نظام آباد کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے منتخب کرنے کی خواہش کی۔ کچرے کی نکاسی، نالیوں کے پانی کی نکاسی کے بارے میں اس اجلاس میں غور و خوص کیا گیا۔ نئی ریاست تلنگانہ میں فنڈس کی قلت ہونے کی وجہ سے زائد فنڈس کے مختص کیلئے خصوصی مراعات دینے کیلئے اے آئی سی ایم چیرمین سے خواہش کرتے ہوئے اس بارے میں مرکزی حکومت کو واقف کروانے کیلئے کونسل کے چیرمین ونود چیولی(مئیر دوہرادون) سے خواہش کی۔ اس اجلاس میں کونسل کے چیرمین کی حیثیت سے ونود چیولی کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہریش راوت چیف منسٹر دوہرا دون نے شرکت کی۔ نظام آباد میں114 کروڑ روپئے سے انٹرنل روڈ، 260 کروڑ روپئے سے ڈرینس، 12 کروڑ سے سلاٹر ہائوز تعمیر کرنے کیلئے فنڈس کے مختص کیلئے نمائندگی کی۔ راجیو آواز یوجنا اسکیم کے تحت 85 کروڑ روپئے سے کالونیوں کی تعمیر کیلئے بھی فنڈس مختص کرنے کیلئے مئیر نظام آباد نے آل انڈیا مئیر کونسل کے صدر سے خواہش کی۔