بیدر /18 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کونہرو اسٹیڈیم بیدر میں منعقدہ جشن یوم آزادی ہند تقریب میں چیف آفیسر ٹاون میونسپل چٹگوپہ جناب محمد یوسف حسین کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے شالپوشی ، گلپوشی کرکے انہیں تہنیت پیش کی گئی اور میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ سال 2011 میں جناب محمد یوسف حسین نے چیف آفیسر ٹاون میونسپل کونسل ہمناآباد کی حیثیتس ے مردم شماری 2011 کے کام میں انتہائی معیاری خدمات انجام دئے ۔ موصوف کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات پر اطمینان ظاہر کیا ۔ جس کے سبب بیدر ضلع انتظامیہ نے جناب محمد یوسف حسین کو Medal سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر بیدر ضلع انچارج وزیر شریمتی اوما شری ، رکن اسمبلی بیدر ڈاکٹر گرپا دپا ناگمارپلی ، رکن اسمبلی بسواکلیان مسٹر ملیکارجن کھوبا رکن کونسل مسٹر رگھوناتھ ملکاپورے ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر ، سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر سدھیر کمار ریڈی ، چیف ایکزیٹکیٹیو آفیسر ضلع پنچایت بیدر ، مسٹر اوجل کمار گوش ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ رینج آفیسر مسٹر سنیل پٹوار کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ چیف آفیسر ٹی ایم سی چٹگوپہ جناب محمد یوسف حسین کو باوقار میڈل ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے الحاج محمد حسین صدر الامین ایجوکیشن سوسائٹی چٹگوپہ ، جناب محمد محی الدین رکن بلدیہ چٹگوپہ ، جناب احمد پاشاہ رکن بلدیہ چٹگوپہ و دیگر کے علاوہ دوست احباب و رشتہ داروں نے انہیں دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ رب العزت ان کا وقار اور بلند کرتے انہیں بے لوث خدمت اور وسعت و استحکام عطا فرمائیں آمین ۔