چیس فیڈریشن کا کھادی کے یونیفارم استعمال کرنے کافیصلہ

پٹنہ ۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا چیس فیڈریشن نے فیصلہ کیاہے کہ اس کے تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف اپنے یونیفارم کے طورپر کھادی استعمال کریں گے ۔ اور کٹس کے لئے بھی اسی کا استعمال ہوگا ۔ فیڈریشن نے یہ فیصلہ تمام انٹرنیشنل ٹورنمنٹس کے تعلق سے کیا ہے اور اس کا مقصد ملک کی ثقافتی جھلک اور شناخت کو بڑھاوا دیا جائے ۔ اتفاق سے کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن 47و یں جونیئر نیشنل چمپیئن شپ فار بوائز اور 32 ویں جونیئر نیشنل چمپیئن شپ فار گرلز کو اسپانسر کررہا ہے ۔ اس کے چیرمین ونئے کمار سکسینہ نے کہا کہ چرخہ اور شطرنج ملکر چلیں گے اور مستقبل میں کئی سنگ میل قائم کریں گے ۔ فیڈریشن کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس سے کھادی کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے اور اُسے فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔