چیز چکن سلاد

اجزاء : مرغی 350 گرام ،چیز ایک کپ، ۔ کالی مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ ۔ نمک حسب ضرورت مایونیز ، آدھا کپ دھنیا تازہ چاپ کرلیں حسب ضرورت ہے ۔ سلاد پتہ یا بندگوبھی کا ایک بڑا پتہ ۔ سیب ایک عدد ۔
ترکیب : چکن کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر بوائل کرلیں ۔ چیز کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ سیب کو بھی چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ ایک باول میں چکن پیس اور چیز کو ڈالیں ۔ اس کے بعد سیب کے ٹکڑے ڈالیں پھر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال دیں ۔ ساتھ ہی مایونیز بھی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس کے بعد کسی بھی پلیٹ میں سلاد پتہ یا پھر بندگوبھی کا ایک بڑا پتہ رکھ کر اس پر یہ سلاد ڈالیں ۔ آخر میں اسے چاپ کئے ہوئے ہرادھنئے سے گارنش کریں ۔ فریج میں رکھ دیں ۔ ٹھنڈا ہوجانے پرپیش کریں ۔ چیز چکن سلاد تیار ہے ۔