چیریال کے مراکز میں ناقص انڈوں کی فراہمی

مدور ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیریال کمراویلی و مدور منڈلس کے مختلف مواضعات میں گذشتہ چند ہفتوں سے مقامی آنگن واڑی مراکز میں ناقص انڈے مفت سربراہ کئے جارہے ہیں جس کا وزن بمشکل 25 تا 30 گرام ہوتا ہے ۔ ساخت بھی چھوٹی و غیر تغذیہ بخش ہوتی ہے ۔ مذکورہ منڈلس میں ناقص و کم وزن انڈو کی فراہمی کے اطلاعات کے منظر عام پر آنے پر آج ریاستی فوڈ سیفٹی کمیشن کے رکن مسٹر اے آنند نے اچانک کمراویلی منڈلس کے مواضعات کراویلی ، آئنہ پور ، تپاس پلی ، چیریال منڈل کے مواضعات گرجہ کنٹہ ، دوماٹ ، آکنور ، مشتیال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے 32 آنگن واڑی مراکز کا مشاہدہ کیا جہاں کم وزن و غیر معیاری ناقص انڈوں کی بھاری مقدار میں ذخیرہ دیکھ کر آنگن واڑی ورکز و اسٹاف پر سخت برہمی کا اظہار کیا نیز کم از کم 50 گرام انڈوں کو کم عمر بچوں کو دینے کا حکم دے کر عدم دستیابی پر سدی پیٹ یا گجویل کے پولٹری فارمس سے سربراہ کرنے کا متعلقہ کنٹراکٹرس کو ہدایت دی ۔۔

کلواکرتی لفٹ ایریگیشن کے کاموں کا دوبارہ آغاز
کلواکرتی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی لفٹ اریگیشن جو کہ گذشتہ تقریبا 30 سالوں سے جاری کاموں کو جلد سے جلد پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے آخری مراحل کے کاموں کا آج آمنگل منڈل میں ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی نے افتتاح کیا ۔ جس کا مکمل رقبہ 59.5 کیلو میٹر ہے جب کہ گذشتہ ماہ خریف میں کے ایل آئی کے ذریعہ کلواکرتی تک پانی فراہم کیا گیا تھا ۔ آج سے آگے کے کاموں کا افتتاح عمل میں آیا ہے ۔ واضح ہو کہ کے ایل آئی کے ذریعہ کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے آخری حصہ ماڈگل تک کسانوں کو پانی فراہمی کے لیے اس پراجکٹ کا افتتاح عمل میں آیا تھا جو کہ تقریبا 30 سال ہونے تک بھی پائے تکمیل کو نہ پہنچ سکا ۔۔