چیریال میں 6 لاکھ روپئے ضبط

مدور۔/24 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجوزہ قبل از وقت اسمبلی انتخابات کے تناظر میں بڑے پیمانے پر رقومات کی منتقلی و دولت کے بہاؤ کو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاستی پولیس کو سخت چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس ضمن میں چیریال پولیس کی جانب سے موضع گرچہ کنٹہ کے مضافات میں قائم کئے گئے چیک پوسٹ پر آج صبح مسلح پولیس جوانوں کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی گئی جس کے دوران حیدرآباد سے چیریال آنے والے این تروپتی ریڈی کی کار کی تلاشی کے دوران غیر مجاز طریقہ سے منتقل کئے جانے والے 6 لاکھ روپئے کو سرکل انسپکٹر ایل رگھو نے ضبط کرلیا۔ مذکورہ رقم کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے کی پاداش میں 6 لاکھ روپئے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیئے گئے نیز کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا انہوں نے اعلان کیا۔