جمعرات , دسمبر 12 2024

چیریال میں پولیس کا فلیگ مارچ

مدور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل چیریال ٹاون و تربیتی مواضعات مشتیال گرجہ کنٹہ ویجرانی کشٹم پیٹ میں 11 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں عوام میں اعتماد کی بحالی و پرامن انتخابات کے انعقاد اور رائے دہی میں اضافے کیلئے آج مقامی مسلح پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں نے معاون کمشنر آف پولیس کرام سدی پیٹ جناب محمد حبیب خان کی راست نگرانی میں فلیگ مارچ منظم کیا ۔ نیز عوام کو کسی لائچ کے بغیر بلاخوف وخطر اپنے حق رائے کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT