چیریال میں آتشزدگی ، 10گائے جھلس کر فوت

حیدرآباد۔/2مئی، ( سیاست نیوز) چیریال منڈل کے موضع رسول آباد میں آج دوپہر اتفاقی طور پر ہوئی مہیب آتشزدگی کی واردات میں جھونپڑی میں باندھ کر رکھے گئے 10 گائے ، 16 بکریاں ، 3 بچھڑے بری طرح جھلس کر برسر موقع فوت ہوگئے جبکہ مزید 2 گائے اور 19بکریاں جزوی طور پر جھلس کر زیر علاج ہیں۔ تحصیلدار کمراویلی مسٹر بھکشا پتی کے بموجب رسول آباد کے مقامی دمبالہ سری رامیا کسان نے گزشتہ دو روز سے اپنی کپاس کی خشک فصل کو صاف کرنے کیلئے نذر آتش کررہا تھا جلتی ہوئی کپاس سے آگ کے شعلے تیز ہواؤں کے سبب قریب میں ذخیرہ کئے گئے گھاس کی بھاری مقدار کو اپنی لپیٹ میںلے لیا اورجھونپڑی میں باندھے ہوئے 10گائے ، 16 بکریوں اور 3 بچھڑے زندہ نذر اتش ہوگئے۔