چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ کو برطرف کرنے کا مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کمری سایوا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت تنظیم کے قائدین تحصیل آفس گمبھی راؤ پیٹ کے روبرو شامیانہ نصب کرتے ہوئے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی ۔ اس موقع پر دلت قائدین جن میں منگلی چندرامولی ، دوسلہ چندرم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ ہوئے لوکل باڈی چناؤ میں موضع صدر النگاپور کی یم پی ٹی سی نشست ایس سی خاتون کیلئے محفوظ تھی ۔ اس نشست پر وہاں ہوئے چناؤ میں اپارہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کامیابی حاصل کی ۔ دلت قائدین نے بتایا کہ اُپارہ طبقہ کا تعلق فہرست کے حساب سے بی سی ڈی میں شامل ہوتا ہے ۔ جبکہ یہ نشست ایس سی کیلئے محفوظ ہے ۔ لہذا غلط کاسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے چیرپرسن کے عہدے پر فائز ہونے کا دلت قائدین نے الزام عائد کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس قائدین حکومت کے برسر اقتدار کے ناجائز فائدہ اٹھاکر غلط کاسٹ سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد صدرنشین منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کی نشست حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ دلت قائدین اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سرٹیفکیٹ کے جاری کرنے میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چیرپرسن منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ برطرف کریں ۔ دلت قائدین اس موقع پر کہا کہ وہ انصاف کے حصول کیلئے کلکٹریٹ کریم نگر کا گھیراؤ کے علاوہ ایس سی کمیشن سے بھی رجوع ہوں گے ۔