چیرمین مارکٹ کمیٹیوں کیلئے زبردست سرگرمیاں

نظام آباد:21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں مارکٹ کمیٹیوں کے چیرمین کے عہدوں کی بھرتی کیلئے زبردست سرگرمیاں جاری ہے اور ضلع کے جملہ 17 مارکٹ کمیٹیوں کے ریزرویشن کا اعلان کیا گیا۔ ضلع کے نظام آباد، بودھن، کاماریڈی، آرمور، گندھاری، ویلپور مارکٹ کمیٹیاں خاتون کیلئے مختص کی گئی دیگر مارکٹ کمیٹیوں میں ایس ٹی، بی سی ، ایس ٹی اور عام زمرہ کیلئے مختص کی گئی ہے۔ ریزرویشن کے عمل کی تکمیل کے بعد ضلع میں زبردست سرگرمیاں شروع ہوچکی ہے۔ کیونکہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ کھمم کے پلینری کے بعد نامزد عہدوں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی اور ان عہدوں کی بھرتی میں ارکان اسمبلی کی سفارش اہمیت کی حامل ہے جس کی وجہ سے ٹی آرایس قائدین اراکین اسمبلی کی سفارش حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف نظر آرہے ہیں اور چیف منسٹ مسٹر چندر شیکھر رائو پارٹی کے سینئر قائدین، ضلع کے وزیر، اراکین اسمبلی سے رپورٹ کے حصول کے بعد ہی فیصلہ کرنے کے امکانات ہیں۔لیکن ریزرویشن کے اعلان کے بعد نظام آباد میں بیشتر مارکٹ کمیٹیوں پر خاتون چیرمین کی نامزدگی ضروری ہونے کی وجہ سے نئی فہرست کی تیاری میں مصروف ہے اورسینئر پارٹی قائدین اپنے بیویوں کو چیرمین بنانے کیلئے اراکین اسمبلی سے سفارش کرنے کی خواہش کررہے ہیں۔ نظام آباد مارکٹ کمیٹی کیلئے کئی سینئر قائدین دعویدار تھے لیکن خاتون کیلئے مختص کئے جانے پر خاتون کارپوریٹرس کے علاوہ سینئر قائدین اپنی بیویوں کے نام کی سفارش کیلئے کوشاں ہے اور نظام آباد مارکٹ کمیٹی کے صدر کا انتخاب رکن پارلیمنٹ و رکن اسمبلی کی سفارش کی بناء پر ہی نامزدگی کے امکانات ہے جس کی وجہ سے اہم قائدین ان قائدین کی سفارش کیلئے مصروف نظر آرہے ہیں۔ ریاست میں نظام آباد مارکٹ کمیٹی کی آمدنی دوسرے مقام پر ہے اور اس عہدہ پر کس خاتون کو منتخب کیا جائیگا اس کا فیصلہ چند دنوں میںہونے کے امکانات ہیں۔