بیدر۔4 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے نونامزد چیرمین و سابق رکن قانون ساز کونسل جناب قاضی ارشد علی نے 3مارچ کو بی ڈی اے چیرمین عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ شہر کے نوآباد میں واقع بی ڈی اے دفتر میں ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر نے چیرمین عہدہ کا جائزہ جناب قاضی ارشد علی کے سپرد کیا ۔ جناب قاضی ارشد علی نے اس موقع پر بتایا کہ شہر کی ترقی کیلئے کوششیں کی جئایں گی ۔ اس پُروقار تقریب میں کانگریس پارٹی کے قائدین و کارکنان نے کثرت سے جناب قاضی ارشد علی کی شال پوشی و گلپوشی کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک مسٹر این دھرم سنگھ ‘ انگور بورڈ کے چیرمین مسٹر بکپا کوٹے ‘ سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر نرسنگ راؤ سوریہ ونشی ‘ بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر کمار ریڈی ‘ مجلس بلدیہ بیدر کی صدر محترمہ فاطمہ انور علی وغیرہ موجود تھیں ۔ ضلع کے کانگریس کے عہدیداران و کارکنان اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔